بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شادی بیاہ کی سالگرہ منانا

سوال

کیا شادی کی سالگرہ منانا جائزہے؟اگر کیک نہ کاٹیں صرف ایک دوسرے کومبارک باد دیں یاتحفہ دیں توکیااس کی گنجائش ہے؟

جواب

شادی بیاہ یاعمررفتہ کی سالگرہ مناناکوئی شرعی تقریب نہیں ہے اور نہ ہی شرعاً اس کی کوئی حیثیت ہے،بلکہ یہ چیزیں غیرمسلموں کی تہذیب سے مشابہت رکھتی ہیں ،اس لیے ان سے احترازچاہیے،البتہ سالگرہ کی قیدکے بغیرمطلقاً ایک دوسرے کوتحفہ دینادرست اورکارثواب ہے۔(کفایت المفتی ،سالگرہ کی رسم ،9/84،ط:دارالاشاعت۔اسلام اورہماری زندگی،7/308،ط:ادارۂ اسلامیات)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143803200009
تاریخ10-12-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں