بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا نومولود بچے کے سر کے بال عقیقہ والے دن ہی مونڈے جائیں گے؟

سوال

اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کریں تو کیا بچہ کے سر کے بال پھر بھی ساتویں دن مونڈنا مسنون ہے؟ یا سر کے بال کا مونڈنا عقیقہ کے ساتھ مسنون ہے؟ ساتویں دن نہ عقیقہ کیا اور نہ سر کے بال مونڈے، عقیقہ تو چودھویں دن کریں گے، لیکن اب سر کے بال ساتویں  دن ہی مونڈنے چاہیے یا چودھویں دن عقیقہ کے ساتھ؟

جواب

 اگرساتویں دن عقیقہ نہ کریں تو بال ساتویں دن ہی اتارنامستحب ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143802200061
تاریخ28-11-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں