بینک ملازم کے بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اس سے فیس کی رقم لینے کا حکم
سوال
میری بیوی آٹھویں سے دسویں کلاس تک کے لڑکوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں،ان لڑکوں میں سے دولڑکوں کے والدبینک میں ملازم ہیں،بینک میں وہ I.Tڈیپارٹمنٹ میں ہوتے ہیں،اب ان بچوں کی ٹیوشن فیس لینے کا کیاحکم ہے؟
دوسری بات یہ ہے کہ چوں کہ ٹیوشن پڑھنے والے لڑکے میری بیوی کے غیرمحرم ہیں کیااس وجہ سے بھی فیس میں کوئی قباحت ہوگی یانہیں؟
جواب
۱۔اس صورت میں فیس لینا جائز ہے۔
۲۔کسی خاتون کا بے پردہ کسی بالغ لڑکے کو ٹیوشن پڑھانا یا تنہائی میں رہناناجائز ہے؛اس بنا پرٹیوشن کی فیس میں کراہت ہوسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

