وطن اقامت میں اتمام ضرروی ہے
سوال
میں اپنے گھرسے 80کلومیٹردور ڈی جی خان میں اپنے ایک عزیزکے گھر اپنی بیوی اورامی کے ساتھ رہتاہوں،یہاں ہم نے دوسال رہناہے،اورہم ہرہفتے اپنے گھرتونسہ جاتے ہیں،توکیاہم یہاں ڈی جی خان میں پوری نمازپڑھیں گے یاقصرکریں گے؟
جواب
ڈی جی خان میں دوسال اقامت اختیارکرتے وقت اگر یہ نیت تھی کہ ہر ہفتہ ڈی جی خان سے تونسہ جائیں گے تواس صورت میں آپ ڈی جی خان میں مسافر ہوں گے اور قصر نماز ادا کریں گے.اوراگرڈی جی خان میں دوسال کی اقامت اختیارکرتے وقت ہرہفتہ تونسہ جانے کی نیت نہیں تھی, بلکہ بعد میں ضرورت کی بنا پرہرہفتہ تونسہ جانے کی نوبت آتی ہے تو پھر آپ ڈی جی خان میں مقیم ہیں،مکمل نمازاداکریں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

