بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اجیر مشترک پر ضمان کے بارے میں مفتی بہ قول

سوال

درزی سے میرا کپڑا گم ہوگیا ہے، اس پر ضمان ہے کہ نہیں؟ مفتی بہ قول کے مطابق اجیر مشترک پر ضمان آتا ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر درزی کی غفلت ولاپراہی سے کپڑا گم ہوگیا ہے تو ضمان آئے گا۔ اور اگر درزی یہ کہتاہے کہ: دکان میں چوری ہوئی ہے، اس میں گم ہوگیاہے تو ضمان نہیں آئے گا۔

اجیر مشترک پر ضمان کے بارے میں مفتی بہ قول یہی ہے کہ: اگر اجیر مشترک کی تعدی  ہو تو ضمان آئے گا، اور اگر تعدی (قصور) نہ ہو تو ضمان نہیں آئے گا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143802200045
تاریخ16-11-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں