رشتہ کے لیے ڈیجیٹل تصویر کھنچوانا
سوال
کیا رشتہ کے لیے ڈیجیٹل تصویر بنوانا جائز ہے؟ جن سے رشتہ طے ہونا ہے وہ ملک سے باہر ہوتے ہیں، اس لیے تصویر کے علاوہ کوئی صورت نہیں ہے۔
جواب
تصویر چاہے ڈیجیٹل ہو یا نان ڈیجیٹل دونوں کا حکم ایک ہی ہے،دونوں ہی کھنچوانا اور کھینچنا جائز نہیں، مذکورہ صورت میں اگر لڑکے کا لڑکی کو براہ راست دیکھنے کا موقع نہ بن پائے تو جن گھر والوں نے لڑکی کو دیکھا اور پسند کیا ہے، انہی سے لڑکی کا حلیہ، شکل وصورت اور سیرت معلوم کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

