حکومتی طویل المیعاد قرضے کو نصاب زکاۃ سے منہا کرنے کا مسئلہ
سوال
ایک آدمی نے حکومتی قرض لیا ہے جس کی وجہ سے ماہانہ قسط دیتا ہے اور یہ قرض کی ادائیگی کی قسطیں بہت سالوں تک چلیں گی۔ جب ہر سال زکاۃ نکالنے کے لیے حساب کرے گا تو وہ سارا حکومتی قرض اپنی مالیت سے منہا کرے یا سال کی قسطیں یا اس ایک ماہ کی قسطیں؟
جواب
صرف (زکاۃ کی ادائیگی کے) ایک سال کی واجب الادا قسطیں منہا کی جائیں گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143802200029
تاریخ07-11-2016

