نا امید ہوجانے کے بعد قرض کے مل جانے پر زکاۃ کا حکم
سوال
ایک آدمی پر میرا قرضہ تھا جس کے ملنے کی ساری امیدیں ختم ہوگئی تھیں۔ میں نے ان پیسوں کی زکاۃ آٹھ سال نہ نکالی۔ اب آٹھ سالوں کے بعد وہ قرضہ مجھے مل گیا ہے۔ کیا گزشتہ آٹھ سالوں کی زکاۃ مجھے نکالنی ہے؟
جواب
گزشتہ آٹھ سالوں کی زکاۃ کی ادائیگی آپ کے ذمے لازم نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143802200028
تاریخ07-11-2016

