کچی پیاز کھا کر گھر میں نماز پڑھنے کا حکم
سوال
کیا کچی پیاز کھا کر گھر میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
کچی پیاز، لہسن یا مولی کھانے سے منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے، اس لیے گھر میں بھی اس بدبو کو زائل کر کے نماز پڑھی جائے، کیوںکہ یہ دربارِ خداوندی میں حاضری کے ادب کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ عبادت کے وقت فرشتوں کی ایذا ءکا بھی سبب ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143802200025
تاریخ05-11-2016

