بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ مبارک کہنے کا حکم

سوال

آج کل لوگ جمعہ کے دن "جمعہ مبارک" ایک دوسرے کو کہتے ہیں یا ایسا لکھ کر ایک دوسرے کو میسیج کرتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا  اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143802200024
تاریخ05-11-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں