نمازمیں قرات کتنی آواز سے ہو؟
سوال
اگر کوئی شخص نماز میں اتنا آہستہ پڑھے کہ خود سن نہ سکے البتہ زبان سے حروف صحیح ادا ہوجائیں تو نماز ہوجائے گی؟
جواب
نمازمیں اتنی آوازسے قرات کرناکہ پڑھنے والااپنی آوازبغیرکسی شوروغل کے خودسن سکے،یہ لازم ہے،اوراحتیاط بھی اسی میں ہے۔فقط زبان سے حروف اداہوں اور(کوئی عارض نہ ہونے کے باوجود) آوازخودبھی نہ سن سکے اس سے نمازنہ ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143802200018
تاریخ04-11-2016

