بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گرمی دانوں کے پانی سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

سوال

گرمی دانہ سے پانی نکل آئے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

جواب

گرمی دانہ پھٹنے سے اگر پانی ازخود نکل کر نہیں بہا بلکہ ہاتھ یا کپڑا لگنے سے پھیل گیا تو وضو نہیں ٹوٹتا، اور اگر پانی دانے کے سوراخ کے اوپر زائد جگہ میں پھیل گیا لیکن بہا نہیں، تب بھی راجح قول کے مطابق وضو نہیں ٹوٹتا. البتہ اگر پانی ازخود نکل کر بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143802200016
تاریخ04-11-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں