گزشتہ سالوں کی زکاۃ کی ادائیگی میں کس قیمت کا اعتبار ہوگا؟
سوال
ایک عورت نے چار سال اپنے سونے کی زکاۃ نہیں نکالی، اب گزشتہ سالوں کی زکاۃ کس حساب سے دے؟ موجودہ قیمت کے حساب سے یا گزشتہ ہر سال وجوب کے وقت کے حساب سے؟
جواب
زکاۃ کی ادائیگی آج کے حساب ہوگی،زکاۃ یوں اداکریں کہ: مثلاً دولاکھ روپے سونے کی مالیت ہے تو پانچ ہزارزکاۃ اداکردیں پھر اگلے سال کی ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے کی اداکریں، اسی طرح بقیہ سالوں کی اداکریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143802200013
تاریخ04-11-2016

