کالر والے کپڑے پہننا
سوال
اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں کہ: کیا میں کالر والے کپڑے پہن سکتا ہوں یا نہیں؟کیوں کہ میرا دوست کہتا ہے کہ: کالر والے کپڑے پہننا گناہ ہے۔
جواب
کالروالے کپڑے پہنناگناہ تونہیں،البتہ یہ صلحاء ونیک لوگوں کالباس بھی نہیں؛اس لیےاس کا پہننا جائز اور ترک کرنابہترہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143801200043
تاریخ31-10-2016

