بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سیاہ لباس پہننے کا حکم

سوال

کالا لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کالے رنگ کی چادر اور عمامے کا استعمال ثابت ہے، لیکن مکمل کالا لباس پہننا ثابت نہیں، جبکہ اس پہلو سےممانعت کی کوئی حدیث بھی نہیں ملی ، اس لیے فی نفسہ کالا لباس پہننا تو جائز ہے، لیکن اس زمانے میں خاص طور پر محرم کے مہینے میں کالے رنگ کا لباس پہننا روافض کا شعار بن چکا ہے، اس لیے اس ماہ میں اس طبقے کے ساتھ مشابہت سے بچنے کے لیے سیاہ لباس سے اجتناب لازم ہے. واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143801200012
تاریخ12-10-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں