بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی پہلی چار سنتیں رہ جائیں تو کب ادا کرے؟

سوال

کیا ہم جمعہ سے پہلے والی چار سنتیں جمعہ کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟اگر پڑھ سکتے ہیں تو جمعہ کے بعد والی چار اور دو سنتوں کے بعد پڑھیں یا پہلے؟

جواب

جمعہ کے دن فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں اگررہ جائیں توفرض کے بعدوالی سنت موکدہ اداکرنےکے بعد پہلے والی چاررکعتیں اداکرلے۔اوراگرفرض کی ادائیگی کے بعد جمعہ سے پہلے والی چارسنتوں کومقدم کردے اورپھربعد والی سنتیں اداکرے تب بھی جائزہے۔(امدادالاحکام،کتاب الصلوۃ1/615،ط:دارالعلوم۔کفایت المفتی،کتاب الصلوۃ،3/317،ط:دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143801200011
تاریخ12-10-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں