بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زم زم كا پانی پینے کا طریقہ

سوال

زمزم کا پانی کھڑے ہوکر پینا چاہیے یا بیٹھ کر؟ زمزم کا پانی کھڑے ہوکر پینا سنت ہے یا مستحب یا صرف جائز یا مکروہ؟

جواب

 زم زم کا پانی قبلہ رخ کھڑے ہوکرپینا مستحب ہے۔ ترمذی شریف کی حدیث میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا ہے۔ البتہ کوئی بیٹھ کرپیے توبھی کوئی گناہ نہیں ،جائزہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143712200021
تاریخ24-09-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں