جس جانور كے سينگ جڑ سے كاٹ دئے گئے هوں اس كي قربانى
سوال
کیاکٹے ہوئے سینگ والے جانورکی قربانی درست ہے؟یعنی ایساجانور جس کے سینگ جڑ سے کاٹ دیئے گئے ہوں ،اس جانورکی قربانی کرناجائزہے؟
جواب
جس جانورکے سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے ہوں یاجڑسے اکھاڑ دیئے گئے ہوں جس کااثر دماغ پر ہوا ہو توایسے جانورکی قربانی درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143712200002
تاریخ05-09-2016

