بھینس اور بھینسے کی قربانی کا حکم
سوال
بھینس اور بھینسا تو ان آٹھ جانوروں میں نہیں آتے جن کی قربانی کی اجازت ہے، تو کیا ان کی قربانی جائز ہے؟
جواب
بھینس اور بھینسا، گائے ہی کی ایک قسم ہے، اور گائے کی قربانی کا ذکر تو احادیث میں صاف اور صریح لفظوں میں ملتا ہے، لہذا بھینس وبھینسے کی قربانی جائز ہے. واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143711200034
تاریخ26-08-2016

