موقوفہ زمین سے نفع کی شرط لگانا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ: اگر کوئی شخص اس شرط پر مسجد کے پا نی کے لیے کنو یں کی زمین دے کہ آپ کنو اں کھودنے کے بعد اس کا پانی مجھے بھی اپنے ہوٹل یا گیسٹ ہا ؤس کے لیے دیں۔ اس کے بدلے جو میں آپ کو مفت زمین دے رہا ہوں ۔کیا یہ شرط لگانا جا ئز ہے ؟
جواب
مذکورہ شخص مسجدکے کنویں کے لیے زمین دیتے وقت اپنے لیے پانی کی سہولت کی شرط لگاتاہے تویہ شرط لگانادرست ہے،یہ شخص اس شرط کی بناپرکنویں سے پانی حاصل کرسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

