نابالغ بچوں کو ملنے والےپیسوں کا والدین کے استعمال میں لانا
سوال
نابالغ بچوں کو جو پیسے ملتے ہیں کیا وہ والدین اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں؟
جواب
نابالغ بچوں کو جو پیسے ملتے ہیں وہ انہی کی ضروریات میں صرف کردینے چاہیئں۔ والدین اپنی ضرورت میں استعمال نہیں کرسکتے۔ (امداد الفتاوی، ج: ۳، ص؛۴۸۰، ط: مکتبہ دارالعلوم،کراچی) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143710200039
تاریخ02-08-2016

