بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوران حمل طلاق کا حکم

سوال

میرے چھوٹے بھائی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے جو کہ چھے ماہ کی حاملہ ہے، کیا طلاق ہوگئی؟ اور کیا میرا بھائی دوسری شادی کرسکتا ہے؟

جواب

دوران حمل طلاق واقع ہوجاتی ہے، اس لیئے سائل کے بھائی کی طلاق اس کی بیوی پر واقع ہوچکی ہے، جس کی عدت وضع حمل ہے۔ رہا سائل کے بھائی کی دوسری شادی کا سوال تو مرد تو کسی وقت بھی شادی کرسکتا ہے، پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے بھی اور اس کو طلاق دینے کے بعد بھی، صرف عدد کی تحدید ہے کہ چار سے زیادہ  نکاح نہیں کرسکتا ،باقی وقت کی کوئی قید نہیں۔واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143710200027
تاریخ29-07-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں