بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا ٹی وی پر اسلامی پروگرام دیکھا جاسکتا ہے؟

سوال

 

کیا ٹی وی پر اسلامی پروگرام دیکھنا جائز ہے؟ اور کیا اپنے موبائل پر اپنی یا محرم کی تصویر محفوظ کرنا جائز ہے؟ 

جواب

ٹی وی کے استعمال کی ممانعت ٹی وی پر آنے والی جاندار اشیا کی تصویریں ہیں، اور جاندار کی تصویر کھینچنا، کھنچوانا، یا دیکھ کر اس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ اس لیے اگر اسلامی پروگرام بھی جاندار کی تصویروں کے ساتھ ہے تو اس کا دیکھنا بھی جائز نہیں ہےْ۔اسی طرح موبائل میں بھی کسی جاندار کی تصویر کو محفوظ کرنا جائز نہیں ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143710200004
تاریخ11-07-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں