عورت کے زیر ناف بالوں کی صفائی کے لیئے استرے کا استعمال
سوال
کیا عورت اعضاء مخصوصہ کے بال بلیڈ سے صاف کرسکتی ہے؟
جواب
مردوں کے لیئےاسترا سے صاف کرنا اور عورتوں کے لیئے چٹکی یا چمٹی سےاکھاڑنا مستحب ہے، عورت کے لیئے پاوڈر ،کریم یا استرے کا استعمال بھی جائز ہے۔قال ابن عابدین رحمہ اللہ تحت قولہ ویستحب حلق عانۃ: قال فی الھندیہ:ولو عالج بالنورۃیجوز کذا فی الغرائب وفی الاشباہ والسنۃ فی عانۃ المراۃ النتف(۵، ؍۲۶۱)، احسن الفتاوی، ج:۸،ص: ۷۸۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143709200042
تاریخ02-07-2016

