بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکوۃ سے کپڑے خرید کر سی دینا، یا کسی فقیر سے کپڑے لے کر سی دینا

سوال

جس کو زکوۃ دینی ہے:

۱: اس کو کپڑے لے کر سی کر دے سکتے ہیں؟

۲: یا اس سے کپڑے لے کر زکوۃ کے طور پر سی کر دے سکتے ہیں؟

جواب

۱: اگر زکوۃ کی رقم سے کپڑے خرید کر اس کو سی کر دے دیے تو سلے ہوئے قیمت کی بازاری قیمت کے بقدر زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

۲: اگر اسی کے کپڑے لے کر صرف سی کر دے دیے گئے تو زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143709200028
تاریخ24-06-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں