بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں سجدہ تلاوت کے بعد دوبارہ وہی پڑھ لی تو دوسراسجدہ لازم نہیں

سوال

زید نے تراویح کے اندر سجدہ تلاوت کی اور اسکے بعد سجدہ بھی کیا مگر جب دوبارہ تلاوت کرنا چاہا تو اس کو اگلی آیت یاد نہیں آئ تو زید نے منہ ہی منہ میں آیت سجدہ کا کچھ حصہ پڑھ لیا اور آگے نماز جاری رکھی ، تو کیا زید کو دوبارہ سجدہ کرنا چاہیے تھا؟ یا پھر اس کی تلافی کی کوئی صورت؟ امید ہے کہ جواب جلد عنایت فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ خیر

جواب

استحسناناوہی پہلے والا سجدہ بعد والے کی طرف سے بھی کفایت کرجائیگا، دوبارہ سجدہ لازم نہیں ھوگا۔ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143709200020
تاریخ15-06-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں