بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دعائے مصیبت اور اس کی فضیلت

سوال

إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم أجرنى فى مصيبتى وأخلف لى خيرا منها.اس دعا کی فضیلت اور ترجمہ بتادیں۔

جواب

اس دعا کاترجمہ یہ ہے:بیشک ہم اللہ ہی کے لیےہیں اورہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں،اے اللہ!میری مصیبت میں مجھے اجردے اوراس کے عوض مجھے اس کااچھابدلہ عنایت فرما۔

اس دعاکے بارے میں ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ جب میرے شوہرابوسلمہ کاانتقال ہواتو میں نے اپنے جی میں سوچاکہ میرے شوہرمرحوم ابوسلمہؓ سے اچھاکون ہوسکتاہے ،وہ سب سے پہلے مسلمان تھے جنہوں نے گھربارکے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی،(لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق)میں نے ان کی وفات کے بعد یہ دعاپڑھی تواللہ تعالیٰ نے ابوسلمہؓ کی جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت مجھے نصیب فرمائی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143709200013
تاریخ12-06-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں