سرکاری حج پیکج کو اضافی رقم پر فروخت کرنا
سوال
گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حج پیکج 265000 میں قراندازی کل ختم ہو گیا تھا، اب وہی پیکج کوئی 50000، کوئی 80000، کوئی 100000 مزید مقررہ رقم پر لے کر بیچ رہا ہے تو اب اس طرح یہ پیکیج لینا جائز ہے حج کے لیے؟
جواب
سرکاری حج پیکج کو قرعہ اندازی ختم ہونے کے بعد اضافی رقم لے کر جو بیچا جاتا ہے، یہ اضافی رقم رشوت کے حکم میں ہے جس کا لینا اور دینا ناجا ئز ہے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143708200020
تاریخ18-05-2016

