زکوۃ رب المال پر ہوگی یا مضارب پر؟
سوال
ہم کاروبار کے لیے اپنی رقم کسی کو دیتے ہیں، تاکہ وہ اس رقم سے کاروبار کرے اور ہم منافع میں شریک ہوں، رقم کے مالک بھی ہم ہوتے ہیں، تو اس رقم پر زکاۃ ہم ادا کریں گے یا وہ ادا کریں گے جن کو یہ رقم دی گئی ہے؟
جواب
زکوۃ مال کے مالک کے ذمے ہوتی ہے، اس لیے مذکورہ صورت میں آپ ہی کاروبار میں لگی اپنی رقم کی زکوۃ ادا کریں گے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143708200017
تاریخ18-05-2016

