رکوع سجدہ نہ کرسکنے والے شخص کی امامت کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص نماز کے ارکان پورے ادا نہیں کرسکتا یعنی رکوع سجدہ یا صرف سجدہ تو کیا ایسا شخص امامت کراسکتا ہے جب کہ مقتدی نماز کے تمام ارکان ادا کرسکتے ہوں؟
جواب
صورت مسؤلہ میں امام اگر رکوع سجدہ پر یا صرف سجدہ پر قادر نہیں اور مقتدی قادر ہوں تو ایسے شخص کی امامت درست نہیں ہے۔ ویصح اقتداء القائم بالقاعد الذی یرکع ویسجد لااقتداءالراکع الساجد بالمومی( ھندیہ، ج:۱،ص: ۸۵) واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143708200010
تاریخ14-05-2016

