نفل نمازوں کے اوقات اور تعدادرکعات
سوال
براہ کرم مجھے نفل نمازوں کے اوقات اور تعداد رکعات بتادیں۔
جواب
نفل نماز مندرجہ ذیل اوقات میں پڑھنامکروہ ہے : صبح صادق کے بعد سے لے کر اشراق تک۔ عصر کی نماز کے بعد سے غروب تک ۔ نصف النہار یعنی زوال کے وقت ۔ ان تین اوقات کے علاوہ نفل نماز جس وقت چاہیں پڑھ سکتے ہیں ۔ نیز نوافل کی تعداد شریعت نے متعین نہیں کی جس قدر استطاعت ہو نوافل ادا کرسکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143708200007
تاریخ13-05-2016

