پسینے کی بدبو والے شخص کے لیئے نماز باجماعت میں شرکت کا حکم
سوال
اگر کسی کے جسم سے پسینے کی بدبو آرہی ہو تو ایسے شخص کے لیئے جماعت کی نماز میں شرکت کا کیا حکم ہے؟
جواب
ایسا شخص جس کے جسم سے بدبو آرہی ہو اور اس کے صف میں کھڑے ہونے سے دیگر نمازی اذیت کا شکار ہوتے ہوں اور پریشان ہوتے ہوں تو ایسے شخص سے جماعت ساقط ہے، اس کو چاہیئے کہ وہ گھر پر نماز پڑھے۔ اور چونکہ وہ شرعی حکم کی بناء پر مسجد جانے سے روکا گیا ہے اس لیئے وہ اجر سے محروم نہیں ہوگاالبتہ اگر پسینے کی بدبو سے وہ بدبو مراد ہے جو عام طور پر لوگوں کے جسم سے آتی ہے تو اس کی وجہ سے جماعت ساقط نہیں ہوگی۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

