رکوع سجدہ میں تسبیحات کی بجائے دعایئں پڑھنے سے سجدہ سہو کا حکم ۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنا
سوال
۱) رکوع اور سجدہ میں مسنون دعا پڑھی تسبیح کے علاوہ تو سجدہ سھو لازم ہے یا نہیں ?
۲) اراضی سلطانیہ رعایا کے لئے کیا حکم رکھتا ہے اگر عوام اس پر قبضہ کرکے اس کو اپنی ملکیت بنادے اس حال میں کہ حکومت اس پر مطلع نہ ہوں تفصیلی جواب عنایت فرمائیں
جواب
۱) اس سورت میں سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔
۲) سرکاری زمین بغیر سرکار کی اجازت کے اپنے تصرف میں لانا جائز نہیں اور نہ ہی اس سے قابض کی ملکیت ثابت ہوگی۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143707200015
تاریخ23-04-2016

