اسٹیٹ لائف پالیسی خریدنے کا حکم
سوال
اسٹیٹ لائف میں پالیسی لیناجائزہے یانہیں؟اورجوپالیسی لیتے ہیں ان کاکاروبارکیساہے؟
جواب
انشورنس کی مروجہ تمام اقسام سوداورجوئے پرمشتمل ہونے کی بناپرناجائزہیں ،اسٹیٹ لائف انشورنس بھی شرعی خرابیوں کی بنا پرجائزنہیں ہے۔لہذا مذکورہ پالیسی کاخریدناناجائزاورحرام ہے۔جولوگ پالیسی لیتے ہیں ان کا اپنا کاروباراگر جائز ہے توپالیسی لینے کی وجہ سے ان کا کاروبار تو ناجائز نہیں ہوگا مگر پالیسی لینا ناجائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143707200011
تاریخ20-04-2016

