بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل پرقرآن مجید پڑھنے کا حکم

سوال

موبائل پرقرآن مجیدپڑھنے کے لیے وضوکاکیاحکم ہے؟

جواب

جب موبائل یا میموری کارڈ میں موجود قرآن کریم کو موبائل اسکرین پر کھول لیا جائے ،تو اس وقت چوں کہ اسکرین پر موجود نقوش قرآن کریم کے الفاظ پر دلالت کرتے ہیں،لہذا  اس وقت اسکرین پر ہاتھ لگانے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کو ہاتھ لگانا طہارت کے بغیر جائز نہ ہو گا اور اسکرین کے علاوہ موبائل کے بقیہ حصے کو ہاتھ لگانا جائز ہو گاـفقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143707200008
تاریخ18-04-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں