مسجد کے اسپیکر سے گمشدہ چیز کے اعلان کا حکم
سوال
کیا مسجد یا مؤذن خانہ میں اذان کے اسپیکر سے گمشدہ بچے یا جانور کے لئے اعلان کرنا شریعت مقدسہ کے رو سے جائز ھے؟
جواب
مسجد کے لیے وقف شدہ اسپیکر کے ذریعے گمشدہ بچے یا دیگر اشیا کا اعلان کرنا جائز نہیں، اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ اس نوعیت کے اعلانات کے لیے مسجد سے باھر الگ سے اسپیکر وغیرہ لگالیے جائیں.
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143707200003
تاریخ14-04-2016

