پی ایف پر آنے والے نفع کا حکم
سوال
پی ایف( پراویڈنٹ فنڈ) پر آنے والا نفع سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟
جواب
پراویڈنٹ فنڈ جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے۔اور جہاں کٹوتی اختیاری ہو وہاں بنام سود ملنے والی رقم ازروئے احتیاط نہ لی جائے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143707200001
تاریخ13-04-2016

