آئی بی پی ادارے میں ملازمت کا حکم
سوال
آئی بی پی یعنی انسٹیٹیوٹ آپ بینکرز پاکستان میں نوکری کرنا کیسا ہے؟
جواب
آئی بی پی ادارہ کے قیام کا بنیادی مقصد بینکاروں کی تیاری ہے، اور بینک کاری کے جملہ ادارے سودی معاملات میں ملوث اور اللہ سے جنگ میں مصروف ہیں، اس لیے ایسے ادارے میں کام کرنا جو براہ راست سودی اداروں کو افرادی قوت مہیا کرنے کی بنیاد ہی پر قائم ہے، سودی معاملہ میں تعاون ہوگا، اس لیے ایسے ادارے میں ملازمت جائز نہیں ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143706200049
تاریخ06-04-2016

