حالت احرام میں کیسی چپل پہنی جاسکتی ہے؟
سوال
کیا احرام کی حالت میں ایسی سلی ہوئی جوتی پہننا جائز ہے جس میں اوپر والی ھڈی کھلی ہوئی ہو یا صرف دو پٹی والی چپل پہننا ہی ضروری ہے؟
جواب
حکم یہ ہے کہ ایسی چپل پہنی جائے جس میں ٹخنے اور اوپر والی ھڈی سمیت پاؤں کا اوپر کاحصہ کھلا رہے، ان شرائط پر پوری اترنے والی کوئی بھی چپل وغیرہ پہنی جاسکتی ہے، دو پٹی والی مخصوص چپل ہی ضروری نہیں. واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143706200045
تاریخ04-04-2016

