دہی کھانے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا
سوال
ایک آدمی نے کہاہے کہ میں ایک دن دھی کھایا میری والدہ نے دھی کےبارے میں مجھ کچہ کہا :کہ تم زیادہ کھاتے ہو تومیں نے غصے میں آکرپشتومیں کہا: \\"طلاق مي دی که یې بیا بله ورځ پورې وخورم\\" یعنی : \\"طلاق ہے کہ دوسرےدن دھی کیساتھ روٹی کھاؤں\\" کوئی نیت نہیں تھی بس یہ الفاظ زبان سےنکالا، اب تک تومیں اپنی قسم پرقائم ہوں کیامیرےلئے آئندہ میں دھی کھاناجائزہوگایانہیں؟ اگرجائزنہیں توکوئی جائزصورت حوالوں کے ساتھ لطفاً بتادیجئے۔
جواب
صورت مسؤلہ مٰیں اگر سائل نے دہی کھا لی تو اس کی بیوی کو ایک طلاق رجعی واقع ہوجائیگی، دوران عدت شوہر رجوع کرسکے گا، رجوع کی صورت میں شوہر کو آیندہ دو طلاقوں کا اختیار باقی رہیگا۔ اس لیئے سائل یا تو اب دہی کھانے سے ہی گریز کرے اور اگر کبھی دہی کھالی تو فورا رجوع کرلے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

