مزدور کی اجرت کامعیار
سوال
ایک شخص دوسرے آدمی کومزدوری میں ایک مکان دیتاہے اورمزدور کہتاہے کہ میں ایک گز 100 روپیہ کے عوض بناؤں گا،لیکن دیوار کے اندر دروازے اورکھڑکیاں لگانی پڑتی ہیں جو کہ مزدور ان کا پیسہ بھی لیتاہے ،حالانکہ وہ تودیوار نہیں بلکہ ایک خالی جگہ ہے اور مزدور یہ خالی جگہ بھی اپنی مزدوری میں شمارکرتے ہیں ۔ اب امرمطلوب یہ ہے کہ مستأجر کااسپردینا اوراجیر کواس سے لینا کیساہے ؟
جواب
عرف میں پوری دیوار کی تعمیرمیں خالی جگہ بھی شامل ہوتی ہے اس لیے مزدور اس کی اجرت کا مستحق ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

