بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جادو کا توڑ کیسے کریں؟

سوال

جادو کا توڑ کیسے کریں خواہ وہ کسی ناجائز مقصد کے لیے ہو؟

جواب

ظاہری وباطنی طہارت کا اہتمام اور پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت  اور قرآنی آیات پر مشتمل "منزل" نامی مجموعہ (جو شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ترتیب دیا ہے، اس) کی بھی باقاعدگی سے تلاوت کریں۔ نیز حفاظت  کی مسنون دعائیں ، آیۃ الکرسی اور آخری تین قُل یقین کے ساتھ صبح وشام پڑھنے کا اہتمام کریں، اور وساوس واوہام کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد جادو کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

بوقتِ ضرورت کسی  مستندمتبعِ سنت  عالم سے براہِ راست رجوع کریں ۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143706200009
تاریخ17-03-2016

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں