لاٹری کی خرید و فروخت کا حکم
سوال
کیا لاٹری بیچنا جائز ہےیا نہیں؟ مطلب یہ کہ ایک بچہ 5 روپے دے کر لاٹری خریدتاہے،اس کیلئے لاٹری میں 20 روپے نکلتے ہیں۔ اور دوسرا بچہ 5 روپے دے کر لاٹری خریدتاہے ،اس کیلئے 2 روپے کی ٹافی بھی نہیں ملتی۔
جواب
انعامی لاٹری کی خریدوفروخت جوئے پرمشتمل ہونے کی وجہ سے جائزنہیں ہے،جوپیسے انعامی لاٹری میں حاصل کیے ہوں انہیں بھی بلانیت ثواب غریبوں اورمحتاجوں میں صدقہ کردیناچاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143706200001
تاریخ12-03-2016

