بے وضو ہونے کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرنا
سوال
کیابے وضوہونے کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت مصحف کوہاتھ لگائے بغیرکرسکتے ہیں؟کیابے وضوہونے کی حالت میں تفسیر،حدیث اورفقہ کی کتابیں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
بے وضوہونے کی حالت میں قرآن کریم کی زبانی تلاوت جائزہے ،البتہ بغیروضوکے قرآن کریم کوچھونا،ہاتھ لگاناجائزنہیں ہے۔
کتب تفسیروفقہ کوبغیروضوہاتھ لگانادرست ہے،لیکن جہاں قرآنی آیات لکھی ہوں ان کوہاتھ نہ لگایاجائے ،بہتر یہ ہے کہ ان کتب کوبھی باوضوہاتھ لگایاجائے کیونکہ یہ کتب قرآنی آیات سے خالی نہیں ہوتیں۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

