مکان کی کرایہ داری پو سیکیورٹی ڈپازٹ لینے کا حکم
سوال
میرا ایک فلیٹ ہے، اور میں نے اس فلیٹ کو ابھی دس پندرہ دن پہلے کرائے پر دیا ہے، میں نے کرائے دار سے اس معاملے پر سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر کچھ رقم لی ہے جو میں کرائے دار کو فلیٹ چھوڑنے پر واپس بھی کر دوں گا، تو کیا میں وہ رقم اب استعمال کر سکتا ہوں؟
جواب
مکان کی کرایہ داری کے معاہدے کے وقت سیکیورٹی ڈپازٹ کی رقم لینا اور اس کا استعمال کرنا شرعا جائز ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143704200027
تاریخ06-02-2016

