گھر بنانے کی نیت سے خریدی گئی زمین زکوة کا حکم
سوال
کسی شخص نے قسطوں پر زمین کی ہے اور قسطوں کی ادائیگی کے بعد اس پر اپنی رہائش کے لیے گھر بنانے کا ارادہ ہے تو اس زمین پر زکوة واجب ہوگی؟
جواب
مذکورہ صورت میں جبکہ گھر بنانے کی نیت سے زمین خریدی گئی ہے تو اس زمین پر زکوة واجب نہیں، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143704200018
تاریخ24-01-2016

