بینک کی تنخواہ کے ذریعے کاروبار شروع کرنا
سوال
اگر کوئی شخص بینک میں نوکری کرتا ہے اور وہ یہ چاہے کہ اس نوکری کو چھوڑ کر اپنی تنخواہ کے پیسوں سے جو وہاں سے ملتے تھے، کاروبار کر لے، تو کیا وہ ایسا کر سکتا ہے؟
جواب
بینک کی نوکری چھوڑنے کے بعد صرف ضرورت کے بقدر مال رکھنے کی اجازت ہے کیونکہ حرام سے جلد چھٹکارہ بہتر ہے اور تاخیر کی صورت میں حرام سے نجات مشکل سے مشکل تر ہوجاتی ہے تاہم اگر کوئی شخص بینک کی آمدنی کاروبار میں لگاہے تو آیندہ اتنی رقم صدقہ کرنا واجب ہوگا۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

