امام نے سجدہ سہو نہ کیا تو مقتدی کی نماز ہو جائے گی؟
سوال
ایک کتاب نامی: سجدہ سہو کے صفحہ نمبر 48 پر لکھا ہے:اگر امام پر سجدہ سہو واجب ہوا اور اسے سجدہ سہو کرنا یاد نہیں رہا تو مقتدی پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں امام اور مقتدی دونوں کی نماز ہو جائے گی؟ یا وقت کے اندر نماز کو دہرانا ہوگا؟
جواب
ایسی صورت میں وقت کے اندر نماز کودہرانا واجب ہوگا۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143702200026
تاریخ11-12-2015

