مرد کے لیے سونا پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال
اگر کوئی مرد سونا پہن کر نماز پڑھے تو اس کی نماز ہوجائے گی؟
جواب
مرد کے لیے سونا پہننا شرعا واضح ممانعت کی بنا پر حرام وناجائز ہے، اگر پہن کر نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی، لیکن گناہ گار ہوگا. واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143701200049
تاریخ11-11-2015

