بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹائنز نامی کمپنی کی ممبرشپ حکم

سوال

پاکستان میں ٹائنز کے نام سے ایک کمپنی متعارف ہے، کیا اس کمپنی کی ممبر شپ حاصل کرکے اس میں کام کرنا شرعی لحاظ کیسا ہے؟ فقہی رو سے مدلل جواب عنایت فرمائیں.

جواب

ٹائنزانٹرنیشنل کمپنی کی ممرشپ حاصل کرنایااس میں کام کرنادرست نہیں ہے،اس بارے میں ہمارے دارالافتاء سے تفصیلی فتوی  مورخہ5/11/2014ءکو شائع ہوچکاہے۔عدم جواز کی وجوہات مختصراً درج ذیل ہیں:

۱۔ٹائنزانٹرنیشنل نے اپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے نیٹ ورک مارکیٹنگ کاطریقہ اختیاکیاہے، ٹائنزکاممبربننے کے لیے اولاً ہزارروپے اداکرکے اس کی مصنوعات میں سے کوئی چیزخریدنی پڑتی ہے جس کے بغیرکوئی ممبرنہیں بن سکتا،یہ شرط شرعی اعتبارسے درست نہیں ہے۔اورعقد اجارہ کے خلاف ہے۔

۲۔ ٹائنزکے کاروبار کی روح کمیشن اوررعایتیں دیناہے اوراسی بنیادپرلوگ اس کے ممبربنتے ہیں،گویاکمیشن کومستقل تجارتی شکل دے رکھی ہے،جبکہ اسلامی معیشت میں کمیشن کومستقل تجارتی حیثیت کہیں حاصل نہیں ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143701200045
تاریخ09-11-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں